پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سپورٹس میڈیسن کورس 8 نومبر کو شروع ہوگا

جمعرات 3 نومبر 2016 22:41

پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سپورٹس میڈیسن کورس 8 نومبر کو شروع ہوگا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 نومبر2016ء) پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سپورٹس میڈیسن کورس 8 نومبر کو لاہور میں شروع ہوگا اور جو کہ تین روز تک جاری رہے گا٬کورس کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ پنجاب ہونگے٬سپورٹس میڈیسن کورس کے انعقاد کا مقصد کھیلوں کی تنظیموں کو ادویات اور ان کے نتائج کے بارے میں آگاہ کرنا ہے ٬ تاکہ کھلاڑیوں کو ممنوعہ ادویات کے استعمال سے باز رکھا جا سکے۔

(جاری ہے)

کورس میں کھیلوں کی تنظیموں اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹس کے ڈیڑھ سو سے زائد کوچز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ کورس کے دورانڈاکٹر یاسین رفیع٬ ڈاکٹر خالد جمیل٬ ڈاکٹر وجاہت کمال اورڈاکٹر اعظم ملک شرکاء کو اینٹی ڈوپنگ کے حوالے سے لیکچر دینگے۔ اختتامی تقریب میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر شوکت جاوید شرکاء کورس میں سرٹیفیکٹس تقسیم کرینگے۔
وقت اشاعت : 03/11/2016 - 22:41:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :