ہانگ کانگ نے پہلے ون ڈے میچ میں پاپوا نیو گنی کو 106 رنز سے ہرا دیا

جمعہ 4 نومبر 2016 15:02

ہانگ کانگ نے پہلے ون ڈے میچ میں پاپوا نیو گنی کو 106 رنز سے ہرا دیا

ہانگ کانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2016ء) ہانگ کانگ نے پہلے ون ڈے میچ میں پاپوا نیو گنی کو 106 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مانک کاک میں کھیلے گئے میچ میں ہانگ کانگ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 269 رنز بنائے٬ کپتان بابر حیات 77 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ چاڈ کوپر اور ماہورو نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ پاپوا نیو گنی کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 163 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اسد والا 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ندیم احمد اور انشے رتھ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

وقت اشاعت : 04/11/2016 - 15:02:50