سینئرز ورلڈ رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ٬ رشید ملک نے 45 پلس ڈبلز اور 50 پلس ڈبلز کے ٹائٹل اپنے نام کرلیے

جمعہ 4 نومبر 2016 23:07

سینئرز ورلڈ رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ٬ رشید ملک نے 45 پلس ڈبلز اور 50 پلس ڈبلز کے ٹائٹل اپنے نام کرلیے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2016ء) تیسرے میپل لیف سیمنٹ آئی ٹی ایف سینئرز ورلڈ رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ 2016ئ کے پانچویں روز رشید ملک نے 45 پلس ڈبلز اور 50 پلس ڈبلز کے ٹائٹل اپنے نام کیے۔ پانچویں روز مختلف ایج گروپ کے سیمی فائنلز اور فائنلز مکمل ہوئے۔

(جاری ہے)

45 پلس ڈبلز ایج گروپ میں رشید ملک اور محمد عارف نے اسرار گل اور عرفان اللہ خان کو 6-1, 6-4 سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا٬ 55 پلس ڈبلز میں بھی رشید ملک اور رائے زاہد نے نعمان علیم درانی اور قیوم علی کو 6-0, 6-2 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

35 پلس ڈبلز میں طلحہ وحید اور محمد شکیل نے اسرار گل اور محمد عارف کو 7-5, 6-3 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔55 پلس سنگلز میں اسلام آباد کے نعمان علیم درانی نے محمد پرویز کو 6-1, 6-3 سے ہرا کر ٹائٹل جیتا۔ 60 پلس ایج گروپ کے فائنل میں اسد نیاز نے نثار وقار کو 6-0, 6-4 سے شکست دے کر ٹائٹل جیتا۔ 60 پلس ایج گروپ کے سیمی فائنل میں زاہد رائے نے گل حمید خان کو 6-0, 7-6 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔دوسرے سیمی فائنل میں شاہد محمود نے چودھری مشتاق احمد کو 6-2, 6-3 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
وقت اشاعت : 04/11/2016 - 23:07:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :