ریلوے ایور گرین گرائونڈ پر انٹر کلب ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد

جمعہ 4 نومبر 2016 23:07

ریلوے ایور گرین گرائونڈ پر انٹر کلب ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2016ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ہدایت کے مطابق ملک بھر کی طرح ڈسٹرکٹ ہاکی ایسو سی ایشن جامشورو کے زیر اہتمام ریلوے ایور گرین گرائونڈ پر انٹر کلب ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹورنامنٹ کے فائنل میں ایور گرین ہاکی کلب کوٹری نے اکبر بھٹی ہاکی کلب کو5-4سے ہر ا کر ڈسٹرکٹ چیمپین بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

مقررہ وقت میں مقابلہ 1-1گول سے براہر تھا تاہم پینلٹی اسٹروکس شوٹ آئوٹ میں ایور گرین نے مقابلہ 4کے مقابلے میں5گولز سے جیت لیا۔ فائنل کے موقع پرڈی سی اے جامشورو کے صدر محمد عمران آرائیں مہمانِ خصوصی تھے جبکہ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری کے سینئر ڈائریکٹر فزیکل ایجو کیشن پر ویز احمد شیخ ٬ڈی سی اے جامشورو کے عہدیداران رانا سجاد اور خالد خان اعزازی مہمان تھے اس موقع پر سلیم احمد ٬ محمد یامین٬ قاضی وکیل الدین٬ مرزا نعیم بیگ٬ طارق غوری اور دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے دونوںٹیموں میںٹرافیاں تقسیم کیں٬ مظہر الدین کو مین آف دی فائنل کے ایوارڈ ز سے نوازا گیا٬گزشتہ روز کھیلے گئے سیمی فائنلز میں اکبر بھٹی کلب نے ینگ برادرز کلب کوٹری کو 3-1سے جبکہ ایور گرین کوٹری کو2-0سے ہرا یا تھا۔ ٹورنامنٹ میں8ٹیموں نے حصہ لیا۔
وقت اشاعت : 04/11/2016 - 23:07:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :