کامن ویلتھ ریسلنگ چیمپیئن شپ٬پاکستانی پہلوانوں نے مجموعی طورپر 11میڈلز کیساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرلی

اتوار 6 نومبر 2016 19:10

کامن ویلتھ ریسلنگ چیمپیئن شپ٬پاکستانی پہلوانوں نے مجموعی طورپر 11میڈلز کیساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرلی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2016ء) پاکستانی پہلوانوں نے کامن ویلتھ ریسلنگ چیمپیئن شپ سنگاپور میں مجموعی طورپر 11میڈلز کیساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرلی٬ پاکستان نے 2سلور اور11برائونز میڈل حاصل کئے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے دونوں سلورمیڈلز فری سٹائل ریسلنگ میں محمدانعام بٹ پہلوان اور محمدبلال عرف بلی بٹ پہلوان نے حاصل کئے ٬ بلال عرف بلی بٹ نے گریکو رومن سٹائل میں برائونز میڈل بھی حاصل کیا جبکہ اسد بٹ پہلوان٬ عبدالوہاب بٹ پہلوان٬ عبدالرحمان پہلوان٬ طارق عمیربٹ پہلوان اور زمان انور عرف جانی پہلوان نے فری سٹائل اورگریکورومن دونوں سٹائل 2٬ 2برائونز میڈل جیت لئے۔

چیمپیئن شپ میں بھارت نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری ارشدستار پہلوان نے قومی ٹیم کوشاندار کارکردگی پرمبارکباد پیش کی۔

وقت اشاعت : 06/11/2016 - 19:10:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :