شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں اپنی پرانی باﺅلنگ کے جوہر دکھا دیئے

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 9 نومبر 2016 21:03

شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں اپنی پرانی باﺅلنگ کے جوہر دکھا دیئے

ڈھاکہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 9نومبر۔2016ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں اپنی پرانی باﺅلنگ کے جوہر دکھا دیئے ۔

(جاری ہے)

شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم ،میر پور میں رنگپور رائیڈر کی نمائندگی کرنے والے 36سالہ شاہد آفریدی نے چٹاگانک وکنگز کیخلاف اپنے مقررہ 4اوور ز میں کفایتی باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 12رنز دے کر ایک شکار کیا۔ان کی اس کاوش نے آل راﺅنڈر کی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔یاد رہے کہ شاہد آفریدی قومی ٹیم سے دور ہونے کے ساتھ ساتھ پی سی بی کے سینٹرل کانٹریکٹ سے بھی محروم ہوچکے ہیں ۔

وقت اشاعت : 09/11/2016 - 21:03:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :