نویں بی ایف اے انڈر 12 بیس بال چیمپئن شپ 7 دسمبرسے چین میں کھیلی جا ئے گی

جمعرات 10 نومبر 2016 20:59

نویں بی ایف اے انڈر 12 بیس بال چیمپئن شپ 7 دسمبرسے چین میں کھیلی جا ئے گی
لاہور۔10 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2016ء) نویں بی ایف اے انڈر 12 بیس بال چیمپئن شپ 7 سے 13 دسمبر تک چین میں کھیلی جا ئے گی۔

(جاری ہے)

ایونٹ کی تیاری کے لئے پاکستان انڈر 12 بیس بال ٹیم کا تربیتی کیمپ 15 نومبر سے لاہور کے عاشق حسین بیس بال اسٹیڈیم میں شروع ہو گا۔کیمپ کے لئے پاکستان بیس بال فیڈریشن نے اکیس کھلاڑیوں کو مدعو کیا ہے جن کا انتخاب حال ہی میں ہونے والی نیشنل انڈر 12 بیس بال چیمپئن شپ کے دوران کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 10/11/2016 - 20:59:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :