کرائسٹ چرچ ٹیسٹ یاسرشاہ کیلئے بدنصیبی اور محمدعامر کیلئے خوش نصیبی کا سبب بن گیا

اتوار 20 نومبر 2016 17:30

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ یاسرشاہ کیلئے بدنصیبی اور محمدعامر کیلئے خوش نصیبی کا سبب بن گیا

کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء)پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں یہاں یاسرشاہ پر بدنصیبی کے سائے چھائے رہے،وہیں محمد عامر کی بدبختی کے دن ختم ہوگئے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامرپابندی ہٹنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ خصوصا ٹیسٹ میچوں میں خاصی مشکلات کا سامناکر رہے ہیں جنہوں نے نیوزی لینڈکے خلاف حالیہ کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میچ میں 43کے عوض تین کیوی بلے بازوں کو آئوٹ کیا تو یہ ان کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے بعد13اننگزمیں کسی بھی ٹیم کے خلاف بہترین انفرادی کارکردگی تھی ۔

پاکستانی لیگ اسپنر یاسرشاہ کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔یہ ان کے کیریئرکا بدترین ٹیسٹ میچ ہے کیونکہ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ٹیسٹ میچ میں وکٹ سے محروم رہے۔ اس سے قبل ان کا کوئی ایسا میچ نہیں گزراجس میں انہیں کامیابی نہ ملی ہو۔فاسٹ بولروں کیلئے موزوں ہونے کے سبب کرائسٹ چرچ کی وکٹ پر یاسر شاہ کو محض 13.3اوورزپھینکنے کا موقع ملا جبکہ اس ٹیسٹ سے قبل ان کی فی ٹیسٹ میں اوورزپھینکنے کی اوسط 55اوورزتھی۔

وقت اشاعت : 20/11/2016 - 17:30:25