ْپاکستان ویٹرن کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے دورہ کے دوران جی اورج کلب کو 97رنز سے شکست دیدی

پیر 21 نومبر 2016 19:14

ْپاکستان ویٹرن کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے دورہ کے دوران جی اورج کلب کو 97رنز سے شکست دیدی
لاہور۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) پاکستان ویٹرن کرکٹ سیریز نے جنوبی افریقہ کے دورہ کے دوران کھیلے گئے دوسرے میچ میں جی اورج کلب کو 97رنز سے شکست دیدی،پاکستان ویٹرن کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 30اوروں میں 8کھلاڑیوں کے نقصان پر 252رنز بنائے،سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم الٰہی نے کامل غنی نے 59،عامر الیاس بٹ نے 28اورکامل خان نے 20رنز بنائے، جی اورج کلب کی جانب سے نیتھینل ہوبز اور ہینس ٹیٹ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

جواب میں جی اورج کلب کی پوری ٹیم 155رنز پر پویلین لوٹ گئی،ان کی جانب سے گرانٹ سیمپسپن نے 111رنز کی اننگز کھیلی ،اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، پاکستان ویٹرن کرکٹ ٹیم کی جانب سے محمد حفیظ اور کامل خان نے شاندار بائولنگ کی اور 2،2 جبکہ بلال خلجی، حماد مقبول اور قیصر شہزاد نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
وقت اشاعت : 21/11/2016 - 19:14:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :