آئی سی سی نے ہملٹن ٹیسٹ میں سلواوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم پر جرمانہ کرعائددیا

کپتان اظہرعلی پر میچ فیس کا 100فیصد جبکہ باقی کھلاڑیوں پر میچ فیس کا50فیصد جرمانہ عائد کیا گیا،آئی سی سی

منگل 29 نومبر 2016 21:58

آئی سی سی نے ہملٹن ٹیسٹ میں سلواوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم پر جرمانہ کرعائددیا
دبئی /ہملٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 نومبر2016ء) انٹرنیشنل کر کٹ کونسل(آئی سی سی )نے ہملٹن ٹیسٹ میں سلواوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم پر جرمانہ کردیا گیا،آئی سی سی کی جانب سے کپتان اظہرعلی پر میچ فیس کا 100فیصد جبکہ باقی کھلاڑیوں پر میچ فیس کا50فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو آئی سی سی ترجمان کے مطابق ہملٹن ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ کے باعث کپتان اظہر علی کو میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں کو 50 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے مطابق قومی ٹیم نے مقررہ وقت میں 5اوورز کم کرائے۔ واضح رہے کہ پاکستان کو ہملٹن ٹیسٹ میں 138 رنز کی شکست اور سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا اور نیوزی لینڈ نے 31 سال بعد اپنی سرزمین پر پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دی۔ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں سیریز کی شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ رینکنگ میں بھی 2 درجے تنزلی ہوئی ہے اور چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 29/11/2016 - 21:58:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :