بوریوالا،قاسمی کرکٹ کلب اور بی ٹی ایم کرکٹ کلب آل پاکستان قاسم میموریل ٹی 20 ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:17

بوریوالا،قاسمی کرکٹ کلب اور بی ٹی ایم کرکٹ کلب آل پاکستان قاسم میموریل ٹی 20 ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی
بوریوالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) قاسمی کرکٹ کلب کراچی اور بی ٹی ایم کرکٹ کلب آل پاکستان قاسم میموریل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی تفصیل کے مطابق چوتھے آل پاکستان قاسم میموریل ٹورنامنٹ قائداعظم سپورٹس سٹیڈیم میں بی ٹی ایم کرکٹ کلب اور سا دات کرکٹ کلب لڈن کے مابین کھیلا گیا سادات کر کٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پندرہ اوورزمیں 98رنز بنا ئے بی ٹی ایم کرکٹ کلب کی طرف سے دوست محمد گوجر نے 3 اوورز میں 12 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ فرخ اور عرفان نے 2.2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اسکے جواب میں بی ٹی ایم کر کٹ کلب بورے والہ نے مطلوبہ سکور 14ویں اورز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کرکے میچ کو چھ وکٹوں سے جیت لیا محمد عرفان اور خرم شہزاد نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے باالترتیب 31 اور 32 رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

قاسمی کرکٹ کلب کراچی نے اپنے پہلے میچ میں مسلم جمخانہ کرکٹ کلب کو چار وکٹوں سے ہرا دیا مسلم جمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پندرہ اوورز میں 162رنز بنائے جس میں محمد عظیم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 105رنز بنا کر سینچری سکور کی لیکن محمد عظیم کی سینچری بھی اٴْس کی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی اس کے جواب میں قاسمی کرکٹ کلب کراچی نے مطلوبہ ہدف آخری اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا جس میں سہیل طاہر 61اور وسیم علی 27رنز بنا کر نمایاں سکورر رہے قاسمی کرکٹ کلب کراچی نے اپنے دوسرے میچ میں سادات کرکٹ کلب لڈن کو 45رنز سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیئے کوالیفائی کر لیا قاسمی کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 193رنز بنائے اس کے جواب میں سادات کرکٹ کلب چودویں اوور میں 148رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی قاسمی کرکٹ کلب کی طرف سے طیب نے 45رضوان شریف نے 31اور احسان اللہ نے 20رنز بنائے اس موقع پر سابق صدر ڈی سی اے چوہدری محمد جاوید اقبال ،سید سلیم حیدر رضوی ،باسط علی اور دیگر بھی موجود تھے میچوں کو ایمپائرز محمد ارشد بھٹی اور محمد سہیل بھٹی نے سپر وائز کیا قاسمی کرکٹ کلب کراچی کے کپتان محمد عابد قاسمی اور چوہدری محمد جاوید اقبال نے میچ کے بہتریں کھلاڑیوں کو کیش پرائز دیئی#
وقت اشاعت : 01/12/2016 - 22:17:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :