انٹر ریجنل انڈر16 ہاکی چیمپئن شپ 22 دسمبر سے پشاور میں شروع ہوگی ، سیدظاہر شاہ

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) انٹر ریجنل انڈر16 ہاکی چیمپئن شپ بائیس دسمبر سے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاور میں شروع ہوگی جس میںخیبرپختونخوا بھر سے ساتوں ریجنز کی ٹیمیں شرکت کرینگی ۔ ان خیالات کااظہار صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید ظاہر شاہ نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے سالانہ سپورٹس کلینڈر کے مطابق چیمپئن شپ بائیس دسمبر سے شروع ہورہی ہے جس میں ایمپائرنگ کلینک بھی لگائی جارہی ہے جو کہ انٹر انیشنل گریڈ اے ایمپائر فیض احمد فیضی کے نگرانی میں منعقد ہوگا جس میں ہر ریجن سے ایک ایک یمپائر کو دعوت دی گئی ہے ۔

جو کہ میچز بھی کھلائیں گے اور ایمپائرکلینک میں حصہ بھی شرکت کریں گے ، فیض احمد فیضی کو صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن نے ٹاسک حوالے کیا ہے کہ وہ صوبائی سطح پر ایمپائر ز کو گروم کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پشاور ریجن ٹیم سلیکشن کیلئے انٹر ڈسٹرکٹ پشاور ریجن انڈر 16 چیمپئن شپ سولہ دسمبر سے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہوگی ۔ جس میں چارسدہ ، نوشہرہ اور پشاور کی تین ٹیمیں حصہ لیں گی ۔ تاکہ ان سے ریجن انٹرریجنل چیمپئن شپ کیلئے بہترین ٹیم بنائی جائے جو کہ 22 دسمبر سے چیمپئن شپ میں پشاور ریجن کی نمائندگی کریں گے ۔اس کے علاوہ تمام ریجن کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے اپنے ہیڈ کواٹرز میں باقاعدہ کیمپ لگائیں اورایک اچھی ٹیم ریجنل سطح پر تشکیل دیں ۔
وقت اشاعت : 02/12/2016 - 18:49:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :