سٹورٹ براڈ کی انجری مسائل کے باعث بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

بدھ 7 دسمبر 2016 23:17

سٹورٹ براڈ کی انجری مسائل کے باعث بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) انگلش ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر سٹورٹ براڈ کی فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف شیڈول چوتھے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی۔ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان چوتھا ٹیسٹ (آج) جمعرات سے شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

براڈ بھارت کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کے دوران پائوں کی انجری میں مبتلا ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ تیسرا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے لیکن اب ان کی چوتھے ٹیسٹ میں شرکت بھی غیریقینی صورتحال کا شکار ہے۔ انگلش ٹیم مینجمنٹ کے مطابق براڈ ابھی تک سو فیصد فٹ نہیں ہوئے، انہوں نے منگل اور بدھ کو مختصر ٹریننگ کی اسلئے ان کی چوتھے ٹیسٹ میں شرکت کے بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
وقت اشاعت : 07/12/2016 - 23:17:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :