جنیدخان کی کھلنا ٹائٹنز ناکام، راجشاہی کنگز کی ٹیم بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے فائنل میں پہنچ گئی، پٹیل میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

بدھ 7 دسمبر 2016 23:17

جنیدخان کی کھلنا ٹائٹنز ناکام، راجشاہی کنگز کی ٹیم بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے فائنل میں پہنچ گئی، پٹیل میچ کے بہترین کھلاڑی قرار
ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) راجشاہی کنگز کی ٹیم بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے فائنل میں پہنچ گئی، راجشاہی کنگز نے کوالیفائر ٹو میچ میں کھلنا ٹائٹنز کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ فاتح ٹیم نے 126 رنز کا ہدف 19.2 اوورز میں 3 وکٹوں پر پورا کیا۔ سامت پٹیل میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو بی پی ایل کے دوسرے کوالیفائر میچ میں کھلنا ٹائٹنز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے، عارف الحق 32 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، کپتان محموداللہ 22 رنز بنا سکے، سامت پٹیل نے 3 وکٹیں لیں، جواب میں راجشاہی کنگز نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی دوسری گیند پر 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

فرینکلن نے محموداللہ کو شاندار چھکا لگا کر ٹیم کو فتح دلائی۔ صابر رحمان 43 اور جیمز فرینکلن 30 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
وقت اشاعت : 07/12/2016 - 23:17:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :