کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف پاکستان کی کامیابی اچھی ابتدا ہے‘ چیف سلیکٹر انضمام الحق

مصباح الحق کو کپتانی کا فیصلہ خود کرنا ہے، دورہ آسٹریلیا مشکل ہے اس لئے کپتانی پر بات کر کے دباؤ بڑھانا نہیں چاہتے

ہفتہ 10 دسمبر 2016 20:43

کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف پاکستان کی کامیابی اچھی ابتدا ہے‘ چیف سلیکٹر انضمام الحق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف پاکستان کی کامیابی اچھی ابتدا ہے ،مصباح الحق کو کپتانی کا فیصلہ خود کرنا ہے، دورہ آسٹریلیا مشکل ہے اس لئے کپتانی پر بات کر کے دباؤ بڑھانا نہیں چاہتے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف کامیابی پاکستان کی اچھی ابتداء ہے اور امید ہے کہ تمام کھلاڑی دورہ آسٹریلیا میں بہترین پرفارمنس دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں شکست کی بڑی وجہ پریکٹس میچ نہ ملنا تھا۔انضمام الحق نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا میں محمد عامر سے اچھی پرفارمنس کی توقع ہے جبکہ یونس خان کو بھی اچھا پرفارم کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

انضمام الحق نے واضح کیاکہ کامران اکمل کا حق ہے وہ ٹیم میں واپسی کے لئے جس سے چاہیں اپیل کریں۔ انھوں نے بتایاکہ کامران اکمل کی پرفارمنس پر نظر ہے۔

چیف سلیکٹر نے کہاکہ محمد عامر سے بہت زیادہ توقعات رکھنا مناسب نہیں،5سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی آسان نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف کامیابی پاکستان کی اچھی ابتداہے اور امید ہے کہ تمام کھلاڑی دورہ آسٹریلیا میں بہترین پرفارمنس دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں شکست کی بڑی وجہ پریکٹس میچ نہ ملنا تھا۔
وقت اشاعت : 10/12/2016 - 20:43:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :