پاکستان باکسنگ کونسل نے پی بی سی کے چیلنج بیلٹ مقابلوں کیلئے ملک بھر سے تمام وائٹ کلر باکسرز کو مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے دعوت دیدی

ہفتہ 10 دسمبر 2016 20:43

پاکستان باکسنگ کونسل نے پی بی سی کے چیلنج بیلٹ مقابلوں کیلئے ملک بھر سے تمام وائٹ کلر باکسرز کو مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے دعوت دیدی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) پاکستان باکسنگ کونسل نے پی بی سی کے چیلنج بیلٹ مقابلوں کیلئے ملک بھر سے تمام وائٹ کلر باکسرز کو مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے دعوت دیدی ۔پاکستان باکسنگ کونسل کے سیکرٹری رشید بلوچ کے مطابق کونسل کی کوشش ہے کہ باکسنگ کا کھیل ملک بھر میں مقبول ہو اس لیے ہم بڑے پیمانے پر چیلنج بیلٹ کا انعقاد کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

رشید بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جن باکسرز نے کھیل کو چھوڑا تھا وہ واپس باکسنگ رنگ میں آئیں اور اپنا اور ملک و قوم کا نام روشن کریں۔ ہم سب کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ باکسنگ سکھیں چاہے ڈاکٹر، وکیل، گلوکار کوئی بھی ہو کیونکہ باکسنگ سیف ڈیفنس کی سب سے اہم کھیل ہے۔باکسنگ کھیلنے والے تمام باکسرز سے درخواست ہے کہ وہ رنگ میں اترنے سے قبل میڈیکل فٹنس ٹیسٹ ضرور پاس کریں۔ باکسنگ مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے جاوید عاشق 0321-4172776 سے رابطہ کریں۔
وقت اشاعت : 10/12/2016 - 20:43:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :