کوہلی کی تکنیکی خامیاں ہوم گراؤنڈ اور فلیٹ وکٹوں کے پیچھے چھپ جاتی ہیں:جیمز اینڈرسن

پیر 12 دسمبر 2016 14:20

کوہلی کی تکنیکی خامیاں ہوم گراؤنڈ اور فلیٹ وکٹوں کے پیچھے چھپ جاتی ہیں:جیمز اینڈرسن

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12دسمبر۔2016ء ) تجربہ برطانوی فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن نے بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر ان کی بلے بازی کی خامیاں چھپ جاتی ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے برطانیہ کے کامیاب ترین ٹیسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ کوہلی رتی برابر بھی تبدیل نہیں ہوئے ہیں ، ان کی تیکنیکی خامیاں بھارتی وکٹوں پر نمایاں نہیں ہوتیں کیونکہ وکٹیں فاسٹ باؤلنگ کے لیے سازگار نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

اینڈرسن کا مزید کہنا تھا کہ ہم ان کی بیٹنگ خامیاں انگلینڈ میں عیاں کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں تاہم یہاں کی وکٹیں فلیٹ ہوتی ہیں جو ان کی اچھی بلے بازی کے لیے موزوں ہوتی ہیں۔ یاد رہے کہ ویرات کوہلی انگلینڈ کیخلاف حالیہ سیریز میں اب تک 128کی اوسط سے 640رنز سکور کرچکے ہیں تاہم 2014ء میں بھارت کے دورہ انگلینڈ کے موقع پر کوہلی انتہائی بری طرح ناکام رہے تھے اور 5ٹیسٹ میچز کی 10اننگز میں انہوں نے محض 13.40کی اوسط سے 134رنز سکور کیے تھے ، اس دوران اینڈرسن نے 4مرتبہ ان کا شکار کیا تھا ۔

وقت اشاعت : 12/12/2016 - 14:20:35