ایشین ٹینس چیمپئن شپ کے پہلے روز بوائز انڈر 18- اور انڈر14- سنگلز کے مقابلے

منگل 13 دسمبر 2016 23:31

ایشین ٹینس چیمپئن شپ کے پہلے روز بوائز انڈر 18- اور انڈر14- سنگلز کے مقابلے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین ٹینس چیمپئن شپ کے پہلے روز بوائز انڈر 18- اور انڈر14- سنگلز کے مقابلے منعقد ہوئے، دلاور عباس ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے بوائز انڈر18- مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں مزمل مرتضیٰ نے موسیٰ چوہدری کو 6-3 اور 6-1 سے، حمزہ بن ریحان نے عدنان خان کو 6-2 اور 6-1 سے، شاکر اللہ نے سمیع زیب کو 6-1 اور 6-3 سے، ثاقب عمر نے احمد اسجد کو 6-1 اور 6-2 سے، اسداللہ نے الہلام خان کو 4-6, 6-1 اور 7-6 سے، ولید انور نے ذلان خان کو 7-5 اور 6-2 سے، اسد محمود نے بلال کبیر کو 6-4 اور 6-3 سے، عبدال حیدر نے فرحان اللہ کو 6-4 اور 6-3 سے، حذیفہ عبدالرحامن نے حافظ ارباب علی کو 6-1 اور 6-3 سے، برکت اللہ نے نعلین عباس کو 6-1اور 6-0 سے، محمد شعیب نے صاحبزادہ محمد علی کو 6-1 اور 3-0 سی(ریٹائرڈ)، اظہار افتخار نے عبدوہاب انور کو 6-4 اور 6-2 سے،کہشان عمر نے ابراہیم احمد کو 6-3 اور 7-5 سے، محمد عبداللہ نے مجاہد زیب کو 6-3 اور 6-3 سے شکست دے کر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا، بوائز انڈر14- کے سنگلز کے پہلے رائونڈ میں کہشان عمر نے عمیر مسعود کو 4-0 اور 4-0 سے، حمزہ رومن نے فیض الرحمن شاہ کو 4-0 اور 4-0 سے، عبدالوہاب انور نے ذلان خان کو 4-2 اور 5-3 سے، عدنان خان نے اذان راجہ کو 4-0 اور 5-3 سے، احمد نیل نے عمر مسعود کو 4-0 اور 4-0 ، سید محمد احمد نے یحیٰ موسیٰ لونی کو 4-0 اور 4-0 سے، محمد طلحہ خان نے محمد حسین خان کو 1-4 ،4-2 اور 5-3 سے، محمد حذیفہ خان نے کامران خان کو 5-4(4) اور 4-1 سے شکست دے کر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

وقت اشاعت : 13/12/2016 - 23:31:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :