باکسرز عامر خان اور کیل بروک مئی نی2017 میں ایک دوسرے کے خلاف مقابلے کیلئے مشورے شروع کر دیئے

جمعرات 15 دسمبر 2016 12:28

باکسرز عامر خان اور کیل بروک مئی نی2017 میں ایک دوسرے کے خلاف مقابلے کیلئے مشورے شروع کر دیئے

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2016ء)مشہور برطانوی باکسرز عامر خان اور کیل بروک مئی نی2017 میں ایک دوسرے کے خلاف مقابلے کیلئے مشورے شروع کر دیئے بی بی سی نے اپنی ایک رپورٹ میں کیل بروک کے پروموٹرایڈی ہرن کے حوالے سے خبر دی کہ دونوں برطانوی باکسرز کے درمیان فائٹ کیلئے بات چیت چل رہی ہے۔پاکستانی نژاد عامر خان نے رواں سال کے اوائل میں کہا تھا کہ 30 سالہ باکسرکیل بروک ان سے مقابلے کیلئے کوئی بڑا نام نہیں ۔

(جاری ہے)

عامر خان نے ٹویٹر پر اپنے تازہ پیغام میں کیل بروک کے ساتھ تصویر جاری کی اور کہا کہ کیل بروک کے چہرے پر ضرب لگانے والا پہلا شخص گیناڈی گولوفکن ہے اور اس کے ساتھ جو لڑکا کھڑاہے وہ کیل بروکس کے چہرے پر ضرب لگانے والا دوسرا آدمی ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ مقابلے کا اچھا موقع ہے۔انہوںنے کہاکہ عامر چاہتا ہے کہ یہ مقابلہ ہو ،ْ کیل بروک بھی ایسا ہی چاہتا ہے اورہم مداحوں کے لیے ایک فائٹ رکھنا چاہتے ہیں۔ہرن نے کہا کہ یہ برطانوی مقابلہ مانچسٹر ارینا یا اولڈ ٹریفورڈ میں ہوسکتا ہے۔مقابلے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کیل اپنے آپ کو ثابت کر چکے ہیں ،ْ انھوں نے شان پورٹر کو شکست دی اور گولوفکن سے ایک اچھا مقابلہ کیا اور یہ صحیح وقت ہے۔

وقت اشاعت : 15/12/2016 - 12:28:35