جنوبی افریقی خاتون کرکٹر نے انڈر 19کرکٹ میں ناقابل یقین ریکارڈ بنا ڈالا

muhammad ali محمد علی جمعرات 15 دسمبر 2016 21:32

جنوبی افریقی خاتون کرکٹر نے انڈر 19کرکٹ میں ناقابل یقین ریکارڈ بنا ڈالا

پریٹوریا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15دسمبر۔2016ء ) جنوبی افریقی انڈر 19کرکٹ میں ایک خاتون کرکٹر نے 160رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تاہم دلچسپ بات یہ تھی کہ ان کے علاوہ ٹیم کی کوئی کھلاڑی ایک بھی سکور کرنے میں ناکا م رہا ۔

(جاری ہے)

پریٹوریا میں کرکٹ جنوبی افریقہ انڈر 19 ٹی ٹونٹی ایونٹ میں ایمپومنگلا کی ٹیم کی اوپنر شانیا لی سوارٹ نے ایسٹرن کی ٹیم کیخلاف 86گیندوں پر 160رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ،ان کی اس اننگز میں 18چوکے اور 12چھکے شامل تھے ۔

شانیا کی ٹیم کی دیگر کوئی کھلاڑی ایک بھی رن سکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی اور 9ایکسٹراز کی مدد سے ان کی ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 8وکٹیں کھو کر 169رنز بنالیے،اس اننگز کی خاص بات یہ تھی کہ جہاں شانیا نے دھواں دھار اننگز کھیلی وہیں دیگر کھلاڑی بقیہ 34گیندوں پر ایک بھی رن نہ بنا سکیں ۔ اس سے قبل 1872ء میں ایم سی سی کی ٹیم سرے کے خلاف ایک موقع پر بغیر کوئی رن بنائے 7وکٹیں کھو چکی تھی تاہم آخری 3کھلاڑی انہیں 16رنز تک لے گئے ۔

جنوبی افریقی خاتون کرکٹر نے انڈر 19کرکٹ میں ناقابل یقین ریکارڈ بنا ڈالا
وقت اشاعت : 15/12/2016 - 21:32:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :