لاہور، چوتھی سروس ٹائرز رگبی لیگ کے سلسلے میں اہم میچ کل کھیلا جائے گا

ہفتہ 17 دسمبر 2016 22:02

لاہور، چوتھی سروس ٹائرز رگبی لیگ کے سلسلے میں اہم میچ کل کھیلا جائے گا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2016ء) پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام چوتھی سروس ٹائرز رگبی لیگ کے سلسلے میں اہم میچ کل بروز اتوار دوپہر ایک بجے لاہور رگبی فٹ بال کلب اور اسلام آباد جنز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستان رگبی یونین کے رگبی سروسز مینجر سید معظم علی شاہ کے مطابق ڈویژن ون کا یہ اہم میچ اسلام آباد جنز کیلئے بہت اہم کیونکہ اسلام آباد جنز اور پاکستان آرمی کے پوائنٹس اس وقت برابر ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد جنز کی جیت کی صورت میں پوزیشن مزید مستحکم ہو جائے گی۔ معظم علی شاہ کے مطابق اس سال سروس رگبی لیگ میں ہر ٹیم نے آٹھ اٹھ میچز کھیلے ہیں ۔ چھ ماہ تک جاری رہنے والی اس لیگ میں تین مختلف ڈویژنز میں ٹیموں نے میچز کھیلے ۔ ٹاپ ڈویژن میں لاہور رگبی فٹ بال کلب، اسلام آباد جنز، ڈی ایچ اے وائلڈ بیئرز، پاکستان آرمی اور لاہور ہاکس کی ٹیمیں شامل ہیں۔پاکستان میں رگبی کے معیار کی بہتری پر ورلڈ رگبی اور ایشیا رگبی پاکستان رگبی یونین کی تعریف بھی کر چکے ہیں۔ (قیوم زاہد)
وقت اشاعت : 17/12/2016 - 22:02:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :