بال ٹیمپرنگ کیس، آئی سی سی نے ڈوپلیسی کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا

منگل 20 دسمبر 2016 21:19

بال ٹیمپرنگ کیس، آئی سی سی نے ڈوپلیسی کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جنوبی افریقن ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز فاف ڈوپلیسی کی بال ٹیمپرنگ کے سلسلے میں اپیل کی سماعت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ ماہ آسٹریلیا کے خلاف ہوبارٹ ٹیسٹ میں شاندار کامیابی کے بعد ڈوپلیسی پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کیا گیا تھا اور بعدازاں آئی سی سی نے بھی تحقیقات کرتے ہوئے ٹیلی ویژن فوٹیج دیکھنے کے بعد ڈوپلیسی کو قصوروار ٹھہرا دیا تھا جس پر جنوبی افریقن کرکٹر نے آئی سی سی کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جوڈیشنل کمشنر مائیکل بیلوف کی سربراہی میں ڈوپلیسی کی بال ٹیمپرنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں دونوں پارٹیز کے لیگل کونسل موجود تھے جکہ ڈوپلیسی نے بھی وڈیو لنک کے ذریعے اس میں حصہ لیا۔ بیلوف نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔
وقت اشاعت : 20/12/2016 - 21:19:11