سپرکپ فٹبال، اے سی میلان تین کے مقابلے میں چار گولز سے کامیاب

ہفتہ 24 دسمبر 2016 16:22

سپرکپ فٹبال، اے سی میلان تین کے مقابلے میں چار گولز سے کامیاب

دوہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 دسمبر2016ء) دوہا میں کھیلے گئے سپرکپ کے میچ میں اے سی میلان کی ٹیم نے یووینڈس کو دلچسپ مقابلے کے بعد پنلٹی کِکس پر چار تین سے ہرا دیا ہے۔سپر فٹبال کپ کے میچ میں اے سی میلان اور یووینڈس کی ٹیموں میں جوڑ پڑا۔

(جاری ہے)

یووینڈس نے کھیل کے 17ویں منٹ میں پہلا گول کر کے برتری حاصل کر لی۔ میچ کے 38ویں منٹ میں حریف ٹیم نے زبردست گول کی مدد سے مقابلہ ایک ایک سے برابر کر دیا۔اس کے بعد دونوں ٹیمیں میچ کے اختتام تک کوئی گول نہ کر سکیں۔ فاتح ٹیم کا فیصلہ کرنے کیلئے پنلٹی کِکس کا سہارا لیا گیا جہاں اے سی میلان کی ٹیم نے شاندار پرفارمنس کے بعد تین کے مقابلے میں چار گولز سے کامیابی حاصل کر لی۔

وقت اشاعت : 24/12/2016 - 16:22:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :