فٹبالرزکی موت طیارے کا ایندھن ختم ہونے کے باعث کریش ہونے کی تصدیق

28نومبرکولامیا ایئر لائن کاچارٹرڈ طیارہ گرکر تباہ ہوگیا تھاجس میں 71 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے

منگل 27 دسمبر 2016 19:57

فٹبالرزکی موت طیارے کا ایندھن ختم ہونے کے باعث کریش ہونے کی تصدیق
کولمبیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 دسمبر2016ء)برازیلین فٹبالرز کی موت کا سبب بننے والے طیارے کے ایندھن ختم ہونے کے باعث کریش ہونے کی تصدیق ہوگئی۔28 نومبر کو لامیا ایئر لائن کا چارٹرڈ طیارہ گرکر تباہ ہوگیا تھا جس میں 71 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، ان میں برازیل کے ایک فٹبال کلب کے کھلاڑی بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

طیارے کے کریش ہونے کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات واضح ہوگئی ہے یہ ایندھن ختم ہونے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا۔ کولمبیا سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سربراہ فریڈی بونیلا کا کہنا ہے کہ ایندھن ختم ہونے کا الارم پہلے نہیں بجا، جہاز پر 500 کلوگرام اضافی وزن لادا گیا تھا تاہم انھوں نے واضح کیا کہ اضافی وزن کا حادثے میں کوئی ہاتھ نہیں ہے۔
وقت اشاعت : 27/12/2016 - 19:57:36