ویں نیشنل ڈیپارٹمنٹل ہاکی چیمپیئن شپ، واپڈا، پی آئی اے اور نیشنل بنک کی ٹیموں نے اپنی اپنی حریف ٹیموں کو شکست دیدی

بدھ 28 دسمبر 2016 23:24

ویں نیشنل ڈیپارٹمنٹل ہاکی چیمپیئن شپ، واپڈا، پی آئی اے اور نیشنل بنک کی ٹیموں نے اپنی اپنی حریف ٹیموں کو شکست دیدی
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری 63 ویں نیشنل ڈیپارٹمنٹل ہاکی چیمپیئن شپ کے سپر ایٹ مرحلہ کے پہلے روز تین میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ واپڈا، پی آئی اے اور نیشنل بنک کی ٹیموں نے اپنی اپنی حریف ٹیموں کو شکست دیکر قیمتی پوائنٹس حاصل کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں جاری چیمپیئن شپ میں گذشتہ روز پہلا میچ واپڈا اور سوئی نادرن گیس پائپ لائن ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

جس میں واپڈا نے یکطرفہ مقابلے میں پانچ صفر سے کامیابی حاصل کی۔ واپڈا کی جانب سے علیم بلال نے دو جبکہ سہیل عباس، وسیم اور اسد شبیر نے ایک ایک گول سکور کیا۔ سپر ایٹ مرحلے کا دوسرا میچ پی آئی اے اور پولیس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کی ٹیم نے پی آئی اے کے خلاف عمدہ کھیل پیش کیا ایک وقت پر پولیس نے مقابلہ دو دو گول سے برابر کر دیا۔

تاہم پی آئی اے نے چار تین سے کامیابی حاصل کی۔ اس میچ میں ایم عرفان سینئر نے دو جبکہ کاشف علی اور احتشام الله نے ایک ایک گول سکور کیا۔ پولیس کی جانب سے تینوں گول شرجیل نے کیے۔ تیسرے میچ میں نیشنل بنک نے ریلویز کو دو صفر سے مات دی۔ نیشنل بنک کی جانب سے بلال قادر اور عتیق ارشد نے ایک ایک گول کیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز احمد سینئر نے سپر ایٹ مرحلہ کے میچز میں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا خود جائزہ لیا اس موقع پر اولمپیئنز اور انرنیشنل کھلاڑیوں کی بڑی تعداد میں ان کے ساتھ موجود تھی۔
وقت اشاعت : 28/12/2016 - 23:24:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :