ویمنز بگ بیش، پرتھ سکارچرز اور سڈنی سکسرز نے اپنے اپنے میچ جیت لئے

جمعرات 29 دسمبر 2016 20:04

ویمنز بگ بیش، پرتھ سکارچرز اور سڈنی سکسرز نے اپنے اپنے میچ جیت لئے
سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) ویمنز بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں پرتھ سکارچرز اور سڈنی سکسرز کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں جاری ویمنز بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے 24 ویں میچ میں پرتھ سکارچرز ویمن ٹیم نے میلبورن رینی گیڈز ویمن ٹیم کو 32 رنز سے ہرا دیا، رینی گیڈز کی ٹیم 155 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 123 رنز بنا سکی، علیزے ویلانی نے 60 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں، ایک اور میچ میں سڈنی سکسرز ویمن ٹیم نے ہوبارٹ ہریکنز کو 7 وکٹوں سے زیر کیا، فاتح ٹیم نے 107 رنز کا آسان ہدف محض 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، کپتان علیزے پری نے 44 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

وقت اشاعت : 29/12/2016 - 20:04:18