ہیرو یاسر شاہ آسٹریلیا میں زیرو بن گئے، 84 کی اوسط سی8وکٹیں لے سکے

یاسر شاہ کو اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ 6 سے زیادہ رنزکی اوسط سے پٹائی برداشت کرنا پڑی ہے

جمعہ 6 جنوری 2017 23:37

ہیرو یاسر شاہ آسٹریلیا میں زیرو بن گئے، 84 کی اوسط سی8وکٹیں لے سکے
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2017ء) ہیرو یاسر شاہ آسٹریلیا میں زیرو بن گئے، وہ627 رنز دینے کے ساتھ 3میچز کی سیریز کے مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے۔

(جاری ہے)

یاسر شاہ کو فی اوور 4.53 اور 111.1 کے اسٹرائیک ریٹ سے پٹائی برداشت کرنا پڑی، وہ 84 کی اوسط سے 8وکٹیں لے سکے، اس سے قبل مرلی دھرن نے ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں 649 رنزدیے تھے، بھارتی انیل کمبلے آسٹریلوی سرزمین پر 710 رنز دے چکے لیکن وہ 4 میچز کی سیریز تھی۔

پاکستانی لیگ اسپنرٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز کے مہنگے ترین بولر بن گئے، انھیں سڈنی ٹیسٹ کی دوسری باری میں 14 اوورز میں 8.85 کی اوسط سے 124 رنز کی پٹائی برداشت کرنا پڑی۔اس سے قبل لارڈز ٹیسٹ 2005میں بنگلہ دیشی بولر شہادت حسین نے 8.41 کی ایوریج سے رنز دیے تھے، یاسر شاہ کو اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ 6 سے زیادہ رنزکی اوسط سے پٹائی برداشت کرنا پڑی ہے۔۔
وقت اشاعت : 06/01/2017 - 23:37:10