’ کرکٹر کی اہلیہ ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ گھٹن میں رہ رہی تھی ، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ بالآخر اس جیت کے بعد آکسیجن ملی ‘ ٹیم کو پراعتماد واپسی کیلئے واقعی جیت کی ضرور ت تھی حفیظ نے ثابت کیا کہ وہ واقعی پروفیسر ہیں

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی اہلیہ عظمیٰ مصباح الحق کا ٹوئٹ

اتوار 15 جنوری 2017 18:40

’ کرکٹر کی اہلیہ ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ گھٹن میں رہ رہی تھی ، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ بالآخر اس جیت کے بعد آکسیجن ملی ‘ ٹیم کو پراعتماد واپسی کیلئے واقعی جیت کی ضرور ت تھی  حفیظ نے ثابت کیا کہ وہ واقعی پروفیسر ہیں

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) پاکستانی شائقین کرکٹ لمحوں میں اپنے ہیرو کو زیرو اور زیروکو ہیرو بنانے کیلئے شہرت رکھتے ہیں اور ایسے میں کھلاڑیوں کی بیگمات کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتاہے ، ایسا ہی کچھ مصباح الحق کی اہلیہ عظمیٰ مصباح الحق کیساتھ ہوا لیکن اب پاکستان کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عظمیٰ مصباح الحق نے لکھاکہ ’ایک کرکٹر کی اہلیہ ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ گھٹن میں رہ رہی تھی ، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ بالآخر اس جیت کے بعد آکسیجن ملی ‘۔

ایک اور ٹوئیٹ میں اٴْنہوں نے جیت پر تمام پاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھاکہ ٹیم کو پراعتماد واپسی کیلئے واقعی جیت کی ضرور ت تھی ، اور حفیظ کے بارے میں لکھاکہ بالآخر اٴْنہوں نے ثابت کیا کہ وہ واقعی پروفیسر ہیں۔

وقت اشاعت : 15/01/2017 - 18:40:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :