جمیل اشرف میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ، لانڈھی جیم خانہ کولٹس قاسمی اسپورٹس کو ہرانے میں کامیاب

جمعرات 19 جنوری 2017 17:33

جمیل اشرف میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ، لانڈھی جیم خانہ کولٹس قاسمی اسپورٹس کو ہرانے میں کامیاب
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) کے سی سی اے زون 5 کے زیر اہتمام جمیل اشرف میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 2 میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ لانڈھی جیم خانہ کولٹس نے قاسمی اسپورٹس کو 10 رنز سے شکست دی جبکہ نیو اسٹار کو کراچی بادشاہ سی سی کے خلاف 2 وکٹوں سے کامیابی حاصل ہوئی۔ لانڈھی جیم خانہ کے ارشد خان کی کارآمد نصف سنچری، نیو اسٹار کے ریحان شاہنواز اور محمد یوسف نے نصف سنچری مکمل کی اور شفقت چیمہ نے 4 کھلاڑیوں کو چلتا کرکے اپنی ٹیم کی فتح کو آسان بنایا۔

پاک اسٹار گراؤنڈ ملیر پر کھیلے گئے پہلے میچ میں لانڈھی جیم خانہ کولٹس نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور پوری ٹیم 186 رنز پر پویلین واپس ہوئی۔ ارشد خان 56 رنز کے ساتھ اپنی ٹیم کے ٹاپ اسکورر رہے۔

(جاری ہے)

قاسمی سی سی کی جوابی اننگز 176 رنز پر سمٹ گئی۔ فرہاد خان 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ دوسرے میچ میںنیو اسٹار نے پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم نے 34.2 اوورز میں 238 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر لگایا۔

کراچی بادشاہ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں اس وقت ہمت ہار گئی جب وہ فتح سے 3 رنز کی دوری پر تھے۔ مقررہ 35 اوورز میں کراچی بادشاہ 236 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پہلی وکٹ پر زبیر شاہ اور ارسلان علی کے مابین 60 رنز اور دوسری وکٹ پر زبیر شاہ اور عامراقبال کے درمیان 55 رنز اور آٹھویں وکٹ پر نوید شاہ اور حمزہ خان کی 58 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔ شفقت چیمہ نے 43 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کرکے فتح سے قریب کیا اور عجب گل نے 42 رنز پر 3 اور زاہد الله نے 46 رنز پر 2 کھلاڑیوں کو چلتا کرکے نیو اسٹار کو 2 رنز کی کامیابی سے ہمکنار کردیا۔ ایمپائرز اختر قریشی اور ریاض قریشی جبکہ آفیشل اسکورر صغیر احمد تھے۔
وقت اشاعت : 19/01/2017 - 17:33:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :