آئی سی سی چمپئنز ٹرافی سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو نو وکٹوں سے ہرا دیا

ہفتہ 14 اکتوبر 2006 21:52

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اکتوبر۔2006ء) آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کے آخری کوالیفائنگ میح میں سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو نو وکٹوں سے شکست دے دی ممبئی کے برابورن اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کپتان برائن لارا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ایک رن پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد ویسٹ انڈیز ٹیم سنبھل نہ سکی اور اس کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم 81 رنز اسکور کئے ڈبل فیکٹرز میں داخل ہونے والے دوسرے بیٹسمین برائن لاران نے 23 رنز بنائے ، سری لنکا کی جانب سے فرویز محروف نے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے صرف چودہ رنز کے عوض چھ وکٹیں حاصل کیں جواب میں سری لنکا نے مطلوبہ ہدف صف ایک وکٹ کے نقصان پر چودہویں اوور میں حاصل کر لیا سنتھ جے سوریا پنتالیس اور جے وردنے 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اس میچ کے بعد میں راؤنڈ کی لائن اپ مکمل ہوگئی ہے سری لنکا کی ٹیم پول بی میں پاکستان ، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ شامل ہوگئی ہے جبکہ ویسٹ انڈین ٹیم پول اے میں آسٹریلیا ، انگلینڈ اور بھارت کے ہمراہ کھیلے گی ۔

وقت اشاعت : 14/10/2006 - 21:52:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :