نیل ویگنر نے انتہائی مضحکہ خیز انداز میں وکٹ گنوا دی

منگل 24 جنوری 2017 16:24

نیل ویگنر نے انتہائی مضحکہ خیز انداز میں وکٹ گنوا دی

کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2017ء) بنگلہ دیش سے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کے ٹیل اینڈر نیل ویگنر نے انتہائی مضحکہ خیز انداز میں اپنی وکٹ گنوائی۔

(جاری ہے)

نیل ویگنر نے ٹرینٹ بولٹ کے ساتھ 2 رنز مکمل کیے اور اپنا بیٹ کریز پار کرنے کے بعد نیچے رکھا مگر جب بنگلہ دیشی وکٹ کیپر نور الحسن نے بیلز کو اڑایا تو اس وقت نہ صرف بیٹ اٹھا ہوا تھا بلکہ چھلانگ لگانے کی وجہ سے ویگنر کے دونوں پائو ں بھی اوپر تھے۔

وقت اشاعت : 24/01/2017 - 16:24:23