ڈیوڈ وارنر تیز ترین 13 ون ڈے سنچریاں بنانے والے دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے

جمعرات 26 جنوری 2017 15:01

ڈیوڈ وارنر تیز ترین 13 ون ڈے سنچریاں بنانے والے دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے

ایڈیلیڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2017ء) جارح مزاج آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے پاکستان کے خلاف پانچویں اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 179 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر کئی ریکارڈز اپنے نام کر لئے، انہوں نے گرین شرٹس کے خلاف شاندار سنچری سکور کی، یہ ان کے کیریئر کی 13ویں سنچری ہے، اس کے ساتھ ہی وارنر تیز ترین 13 ون ڈے سنچریاں بنانے والے آسٹریلیا کے پہلے دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے، بطور اوپنر اپنی سرزمین پر 9 سنچریاں بنا کر سابق ہم وطن بلے باز ایڈم گلکرسٹ کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا، اس کے علاوہ اوپننگ بلے باز نے ملک کی طرف سے تیسری بڑی ون ڈے اننگز کا اعزاز بھی اپنے نام کیا، ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 13 سنچریاں بنانے کا عالمی اعزاز جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ کو حاصل ہے جنہوں نے 83 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا، ویرات کوہلی 86 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ وارنر نے 91 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا، آسٹریلیا کی جانب سے انفرادی طور پر بڑی ون ڈے اننگز کھیلنے کا اعزاز شین واٹسن کو حاصل ہے جنہوں نے 2011ء میں بنگلہ دیش کے خلاف 185 رنز کی اننگز کھیلی تھی، میتھیوہیڈن 181 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

وقت اشاعت : 26/01/2017 - 15:01:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :