شرجیل خان نے لیجنڈری آل راؤنڈ عمران خان کا 27سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا

جمعرات 26 جنوری 2017 15:03

شرجیل خان نے لیجنڈری آل راؤنڈ عمران خان کا 27سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا

ایڈیلیڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26جنوری۔2017ء ) قومی ٹیم کے اوپنر شرجیل خان نے لیجنڈری آل راؤنڈ عمران خان کا 27سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا ۔

(جاری ہے)

ایڈیلیڈ اوول میں شرجیل خان نے آسٹریلیا کیخلاف آخری ون ڈ ے میں اپنے کیریئر کی چھٹی نصف سنچری مکمل کی تو یہ ان کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا کیخلاف مسلسل تیسری نصف سنچری تھی جس کے ساتھ ہی انہوں نے عمران خان کا کینگروز کیخلاف مسلسل 3نصف سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا ، لیجنڈری آل راؤنڈ نے 1989-90ء میں آسٹریلیا کیخلاف یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا جسے 2004-05ء میں انضمام الحق نے برابر کردیا تھا ۔

وقت اشاعت : 26/01/2017 - 15:03:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :