محمد حفیظ نے شاہد آفریدی کا بدترین بالنگ کا ریکارڈ توڑد یا

جمعرات 26 جنوری 2017 16:29

ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ نے آسٹریلیا کیخلاف آخری ون ڈے میچ میں سابق ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی کا بائولنگ کا بدترین ریکارڈ توڑدیا۔تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کے پاس یوں تو بیٹنگ کے متعدد ریکارڈز ہیں جبکہ ان کے پاس بائولنگ کا ایک بدترین ریکارڈ بھی تھا جس کو توڑنے کا اعزاز محمد حفیظ نے حاصل کیا۔

(جاری ہے)

آفریدی نے 2012/13 کے دورہ جنوی افریقہ میں کھیلی گئی پانچ ون ڈے میچز کی سریز میں 222گیندیں پھینکیں اور کوئی بھی وکٹ حاصل نہیں کی تھی جو ایک باہمی سیریزمیں بغیر کوئی وکٹ حاصل کئے زیادہ گیندیں پھینکنے کا ریکارڈ تھا۔اب پاکستان کے آل رائونڈر محمد حفیظ نے یہ ریکارڈ حالیہ سیریز میں 234 گیندیں پھینکنے کے باوجود کوئی وکٹ حاصل نہ کر کے توڑدیا ہے۔حفیظ نے 195رنز دیئے جبکہ آفریدی نے 210رنز دیئے تھے۔
وقت اشاعت : 26/01/2017 - 16:29:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :