پانچواں و ن ڈے ، آسٹریلیا نے پاکستان کو 57رنز سے شکست دیدی

جمعرات 26 جنوری 2017 16:35

پانچواں و ن ڈے ، آسٹریلیا نے پاکستان کو 57رنز سے شکست دیدی

ایڈیلیڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26جنوری۔2017ء ) پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 57رنز سے شکست دے کر سیریز 4-1سے اپنے نام کر لی ہے ۔ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے دیئے گئے370رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز ایک بار پھر روایتی انداز میں ہوا اور کپتان اظہر علی صرف 6 رنز کے بعد پویلین لوٹ گئے ، شرجیل خان نے بابر اعظم کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کے لئے 130 رنز بنائے ، 79 کے انفرادی سکور پر شرجیل خان ہمت ہار گئے ، تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حفیظ تھے جنہوں نے 3 رنز بنانے پر ہی اکتفا کیا۔

شعیب ملک 10رنز بنا کر کمنز کی گیند کلائی پر لگنے کے باعث زخمی ہوکر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے ، بابر اعظم اپنے کیریئر کی چوتھی مکمل کرنے کے بعد ہیزل ووڈ کا شکار بنے ، عمر اکمل ایک بار پھر بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے اور 46رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے ، محمد رضوان 6رنز پر پوویلین لوٹے جبکہ محمد عامر 17رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ،وہاب ریاض 17اور حسن علی 13رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شعیب ملک دوبارہ بلے بازی کرنے میدان میں نہیں اترے اور یوں پوری قومی ٹیم 50ویں اوور میں 312رنز پر پوویلین لوٹ گئی ، کینگروز کیلئے سٹار ک نے 4،کمنز نے 2جبکہ زامپا ، ہیزل ووڈ اور فالکنر نے ایک ، ایک وکٹ لی ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وانر اور ٹریوس ہیڈ نے اننگز کا آغاز کیا ، محمد عامر کے پہلے اوور کی پہلی ہی گیند پر کپتان اظہر علی نے ایک مشکل کیچ پکڑنے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے ۔ڈیوڈ وارنر کو نئے اوپنر ٹریوس ہیڈ کا ساتھ بھی خوب راس آیا اور دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام پاکستانی باؤلرز کی خوب خبر لی ، اس دوران ڈراپ کیچز کی بدولت پاکستان نے آسٹریلین بلے بازوں کا ساتھ نبھانیکا سلسلہ برقرار رکھا،وارنر جب 132رنز پر پہنچے تو محمد عامر نے انکا آسان کیچ ڈراپ کردیا ،کینگرو اوپنرز کی 284رنز کی شراکت داری کا خاتمہ جنید خان نے کیا جنہوں نے وارنر کو179کے انفرادی سکور پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤ ٹ کروایا ،کپتان سٹیو سمتھ 4رنز بنا کر اسی اوور میں جنید کا دوسرا شکار بنے ،میکسویل 7گیندوں پر 13رنز بنا کرمحمد عامر کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں جکڑے گئے ،میتھیو ویڈ بھی 8رنز سکور کرکے حسن علی کا شکار بن گئے ،ٹریوس ہیڈ بھی 128رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، پیٹر ہینڈ سکومب بھی 1رن بنا کر وہاب ریاض کا پہلا شکار بن گئے،مچل سٹارک 6رنز بنا کر آخری اوور میں رن آؤ ٹ ہوئے ۔

پاکستان کے لیے جنید خان اور حسن علی نے 2،2جبکہ وہاب ریاض اور عامر نے ایک ، ایک شکار کیا ۔قبل ازیں آسٹریلین قائد سٹیو سمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں عثمان خواجہ کی جگہ جیمز فالکنر کو موقع دیا گیا ہے ،گرین شرٹس نے انگلی زخمی ہونے کے باعث باہر ہونے والے عماد وسیم کی جگہ وہاب ریاض کو ٹیم میں شامل کیا گیا،اس شکست کیساتھ ہی قومی ٹیم کا 9ویں پوزیشن پر موجود ویسٹ انڈیز سے فاصلہ صرف 3 پوائنٹس کا باقی رہ گیا ہے ۔

وقت اشاعت : 26/01/2017 - 16:35:27