ون ڈے کپتان اظہرعلی نے آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں ہا ر کا ملبہ ٹاس پر ڈال دیا

جمعرات 26 جنوری 2017 17:09

ون ڈے کپتان اظہرعلی نے آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں ہا ر کا ملبہ ٹاس پر ڈال دیا

ایڈیلیڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26جنوری۔2017ء )قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں ہا ر کا ملبہ ٹاس پر ڈال دیا ۔ ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے گئے آخری ون ڈے میں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی کا کہنا تھا کہ آج کا ہدف حاصل کرنا بھی بہت مشکل تھا ، ڈیوڈ وارنر اور ہیڈ نے شاندار بلے باز ی کرکے آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط کی،ہمارے بلے بازوں نے بھی خوب مقابلہ کیا اور گزشتہ دو میچز میں ان کی کاکردگی اچھی تھی۔

(جاری ہے)

اس سیریز میں ٹاس بھی ہمارے حق میں نہیں گئے لیکن یہ اس کھیل کا حصہ ہے ، آپ اس کی پریکٹس نہیں کرسکتے ،اہم یہ ہے کہ آپ اچھی کرکٹ کھیلیں کیوں کہ مضبوط ٹیموں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ ٹاس جیتیں یا ہاریں ،ہم اپنی عمدہ مہمان نوازی پر کرکٹ آسٹریلیا او ر یہاں کی عوام کے شکر گزار ہیں ۔

وقت اشاعت : 26/01/2017 - 17:09:21