آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف مسلسل چھٹی ون ڈے سیریز جیتنے کا اعزاز

جمعرات 26 جنوری 2017 22:52

آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف مسلسل چھٹی ون ڈے سیریز جیتنے کا اعزاز
میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2017ء) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف مسلسل چھٹی ون ڈے کرکٹ سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، گرین شرٹس 2002ء سے کینگروز کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے سے محروم ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 1982ء سے 2017ء کے درمیان مجموعی طور پر دس ون ڈے سیریز کھیلی گئیں جن میں کینگروز کا پلڑا بھاری رہا، آسٹریلوی ٹیم 7 اور گرین شرٹس 3 سیریز میں فتح یاب رہی، پاکستانی ٹیم نے آخری بار 2002ء میں کینگروز کے خلاف سیریز جیتی تھی اور اس کے بعد کینگروز ٹیم مکمل طور پر چھائی ہوئی ہے اور اس نے گزشہ 15 برس کے دوران کھیلی گئیں تمام چھ سیریز اپنے نام کیں۔
وقت اشاعت : 26/01/2017 - 22:52:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :