سری لنکا کی جنوبی افریقہ کے خلاف اعلان کردہ ون ڈے سکواڈ میں تین تبدیلیاں، لاہیروکمارا، وانڈرسے اور سنجایا شامل

جمعہ 27 جنوری 2017 22:13

سری لنکا کی جنوبی افریقہ کے خلاف اعلان کردہ ون ڈے سکواڈ میں تین تبدیلیاں، لاہیروکمارا، وانڈرسے اور سنجایا شامل
کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2017ء) سری لنکن کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے سے ایک روز قبل اعلان کردہ سکواڈ میں تین تبدیلیاں کیں، لاہیروکمارا، جیفیرے وانڈرسے اور ویکم سنجایا کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا جبکہ ایسورو اودانا، تھکشیلا ڈی سلوا اور سیکیوج پراسانا کو ڈراپ کر دیا گیا، اس کا مطلب ہے کہ آئی لینڈرز اب چار نئے کھلاڑیوں کو ون ڈے سیریز کیلئے میدان میں اتارے گی، سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پہلے ون ڈے میں (آج) ہفتہ کو آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

سری لنکا نے اس سے قبل پروٹیز کے خلاف اعلان کردہ ون ڈے سکواڈ میں کمارا، وانڈرسے اور سنجایا کی جگہ ایسورو، پراسانا اور تھکشیلا کو ٹیم میں شامل کیا ہوا تھا تاہم پہلے ون ڈے سے ایک روز قبل سری لنکا نے تین تبدیلیاں کر دیں، ایسورو، پراسانا اور تھکشیلا کو ڈراپ کر کے کمارا، وانڈرسے اور سنجایا کو سکواڈ میں شامل کر لیا، اعلان کردہ ٹیم کپتان اپل تھرنگا، دنیش چندیمل، دھانن جایا ڈی سلوا، نیروشن ڈکویلا، سندن ویرک کوڈی، کوسل مینڈس، اسیلا گونارتنے، چتورنگا ڈی سلوا، ساچتھ پتھیرانا، جیفری وانڈرسے، لکشن سنداکن، لاہیرو مدوشنکا، نوون کولاسیکرا، لاہیروکمارا، سرنگا لکمل اور ویکم سنجایا پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 27/01/2017 - 22:13:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :