سٹیفی گراف کا ریکارڈ پاش پاش، سرینا ولیمز نے 23 گرینڈسلام ٹائٹلز جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی

ہفتہ 28 جنوری 2017 18:30

سٹیفی گراف کا ریکارڈ پاش پاش، سرینا ولیمز نے 23 گرینڈسلام ٹائٹلز جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی
میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2017ء) شہرہ آفاق امریکن ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے کیریئر میں 23گرینڈسلام ٹائٹلز جیت کر اوپن ایرا میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، ولیمز نے آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیت کر سابق جرمن کھلاڑی سٹیفی گراف کے اوپن ایرا میں زیادہ گرینڈسلام ٹائٹلز کا ریکارڈ توڑ دیا، گراف نے 22 ٹائٹلز جیت رکھے تھے۔

(جاری ہے)

گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ کی تاریخ میں زیادہ سنگلز ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز آسٹریلیا کی مرگیرٹ کورٹ کے پاس ہے جنہوں نے 24ٹائٹلز جیت رکھے ہیں۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) نے 1968ء میں پہلی مرتبہ گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ کو پیشہ ور کھلاڑیوں کے طور پر تسلیم کیا تھا، مرگیرٹ نے 1960ء سے 1973ء کے دوران 24 مرتبہ ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت کر آل ٹائم ریکارڈ اپنے پاس رکھا ہوا ہے، اس کے بعد جرمنی کی سٹیفی گراف نے 22 گرینڈسلام ٹائٹلز جیت کر اوپن ایرا ریکارڈ پر قبضہ جمایا ہوا تھا لیکن سرینا ولیمز نے 1999ء سے 2017ء کے دوران 23 ٹائٹلز جیت کر نیا اوپن ایرا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
وقت اشاعت : 28/01/2017 - 18:30:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :