ْاب انٹرنیشنل کرکٹ کا امیدوار نہیں، پاکستانی ٹیم کو فائٹر کرکٹرز کی ضرورت ہے،شاہد آفریدی

منگل 31 جنوری 2017 00:01

ْاب انٹرنیشنل کرکٹ کا امیدوار نہیں، پاکستانی ٹیم کو فائٹر کرکٹرز کی ضرورت ہے،شاہد آفریدی

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2017ء) معروف کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ جتنی کرکٹ کھیلنا تھی کھیل لی، اب میں انٹرنیشنل کرکٹ کا امیدوار نہیں۔ یہ بات انہوں نے پیر کو یہاں جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ اور شاہدآفریدی فائونڈیشن کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخطی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو فائٹر کرکٹرز کی ضرورت ہے، سرفراز احمد فائٹر کرکٹر ہے اور وہ تینوں فارمیٹ کی کپتانی بخوبی نبھا سکتا ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ کرکٹ میں فٹنس بہت اہمیت کی حامل ہے، کھلاڑیوں کو فٹنس پر خاص توجہ دینی چاہئے، عمران خان بھی فٹنس پر خاص توجہ دیتے تھے اور تاحال ان کی فٹنس مثالی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شاہد آفریدی فائونڈیشن ملک بھر میں فلاح و بہبود کا کام جاری رکھے گی۔

وقت اشاعت : 31/01/2017 - 00:01:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :