آئی سی سی کے اجلاس میں بگ تھری کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا‘ شہریارخان

اجلاس میں کونسل کا قائم کردہ ورکنگ گروپ اپنی رپورٹ پیش کرے گا‘ چیئرمین پی سی بی

جمعہ 3 فروری 2017 22:17

آئی سی سی کے اجلاس میں بگ تھری کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا‘ شہریارخان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ آئی سی سی کے اجلاس میں بگ تھری کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔ شہریارخان نے بتایاکہ آئی سی سی اجلاس میں کونسل کا قائم کردہ ورکنگ گروپ اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔ممبران کے درمیان اتفاق رائے سے جون کے اجلاس میں نئے نظام پرعمل درآمد شروع ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت حصہ کم کرنے پراعتراض اورمزید وقت طلب کرسکتاہے۔ اجلاس میں جائلز کلارک کے دورہ پاکستان کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل فائنل دیکھنے کیلئے آئی سی سی کے تمام ڈائریکٹرزکومدعو کیاجائے گا۔ بھارت کے باہمی سیریز کھیلنے سے مسلسل انکار پرپی سی بی کونسل نے مقدمہ کی منظوری دیدی ہے تاہم بھارت میں نئے سیٹ اپ کا انتظارہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ آئی سی سی نے 2014ء میں آنینی ترمیم کے بعد بگ تھری کی منظوری دی تھی۔ جس کے تحت کونسل کی آمدنی میں بھارت کاحصہ 571اعشاریہ پانچ ،انگلینڈ کاایک سوتہتر اعشاریہ سات پانچ اور آسٹریلیا کاایک سواکتیس اعشاریہ دوپانچ طے ہواتھا۔جبکہ پاکستان کے حصے میں محض ترانوے اعشارہ سات پانچ ملین ڈالرآنا تھے تاہم ششانک منوہر نے کونسل کے پہلے چیئرمین کاعہدہ سنبھالتے ہی اس متنازعہ نظام کوختم کرنیکافیصلہ کیا۔
وقت اشاعت : 03/02/2017 - 22:17:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :