چینی سپرلیگ کلب گوانگ ژو 2020تک مکمل طور پر چینی کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دے گا

منگل 14 فروری 2017 16:09

چینی سپرلیگ کلب گوانگ ژو 2020تک مکمل طور پر چینی کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دے گا
گوانگ جو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2017ء)اپنے بیلٹ کے تحت چھ مسلسل ملکی اعزازات کے ساتھ انتہائی کامیاب چینی سپرلیگ کلب گوانگ جو ایورگرانڈے پوری لیگ کیلئے نیا رجحان قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور 2020تک پوری طرح چینی ٹیم بنانے کے مقصد کے تحت معاہدے کیے جانے والے غیرملکی کھلاڑیوںکی تعداد میں کمی کر رہاہے۔

(جاری ہے)

ایور گرانڈے کے سربراہ شوجیاین جو کہ چین کی پراپرٹی ڈویلپمنٹ کی ممتاز شخصیت ہیں پری سیزن تحریکی کانفرنس میں نئے سیزن میں اپنے کلب کے کا مقصد کا اعلان کیا،کلب ایشیئن چیمپئن لیگز اور چینی سپرلیگ میں ٹرافیوں سمیت 2017 میں 4اعزازات جیتنے اور 2020 تک پوری طرح چینی ٹیم تشکیل دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ آئندہ سال غیرملکی کھلاڑیوں سے دستخط کرنے کیلئے کلب کا منصوبہ یہ ہے کہ زیادہ نہیں بلکہ تھوڑے کھلاڑی مستعار لیے جائیں۔ایورگرانڈے میں اس سیزن میں پانچ غیرملکی کھلاڑی شامل ہیں،جن میں کولمبیا کے کھلاڑی فارورڈ جیکس ماٹینیز،برازیل کے مڈ فیلڈرپائو لن ہو،برازیل کے کھلاڑی ریکارڈوگولٹ اور ایلن اور جنوبی کوریا کے دفاعی کھلاڑی کم یوگون شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 14/02/2017 - 16:09:30