برازیلین فٹبال لیگ میں پرتشدد واقعہ؛ فائرنگ سے ایک پرستار ہلاک

زخمی ہونے والے دیگر 7 افراد میں سے بھی ایک کی حالت نازک ہے

بدھ 15 فروری 2017 16:43

برازیلین فٹبال لیگ میں پرتشدد واقعہ؛ فائرنگ سے ایک پرستار ہلاک
ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2017ء) برازیلین فٹبال لیگ میں پرتشدد واقعے میں ایک پرستار کی جان چلی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بوٹافوگو اور فلیمنگو کلبز کے درمیان میچ سے قبل ہونیو الے اس افسوسناک اور پرتشدد واقعے میں 28 سالہ پرستار کو سینے میں گولیاں مارکر موت کے گھاٹ اتاردیاگیا جب کہ دیگر 7 افراد زخمی ہوئے ہیں، نیلٹن سانتوس اسٹیڈیم میں 6 ماہ قبل اولمپک ٹریک اور فیلڈ ایونٹس بھی منعقد ہوئے تھے ،زخمی ہونے والے دیگر 7 افراد میں سے بھی ایک کی حالت نازک ہے، پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے چلتی گاڑیوں سے لوگوں پر فائرنگ کی تھی، میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ موقع پر پولیس کی نفری بھی ضرورت سے کم تھی۔
وقت اشاعت : 15/02/2017 - 16:43:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :