کینیڈین ٹینس سٹار بوچارڈ نے پیشنگوئی غلط ہونے پر پرستار سے ملاقات کی شرط پوری کردی

ہفتہ 18 فروری 2017 12:37

کینیڈین ٹینس سٹار بوچارڈ نے پیشنگوئی غلط ہونے پر پرستار سے ملاقات کی شرط پوری کردی
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) کینیڈین ٹینس سٹار چینی جینی بوچارڈ نے سپر پائول میں اپنی پیشنگوئی غط ثابت ہونے پر ٹویٹرپر لگائی گئی شرط پوری کردی۔

(جاری ہے)

انہوں نے پیشنگوئی کی تھی کہ ایٹلنٹا کو پیٹریاٹس کے خلاف کامیابی حاصل ہوگی جس پر پیٹریاٹس کے ایک پرستار نے ان سے کہا تھا کہ اگر ان کی ٹیم جیت گئی تو وہ ان کے ساتھ ڈنر پر جائیں گی، جس پر بوچارڈ نے حامی بھرلی تھی اور پھر وہ یہ شرط ہار بیٹھیں۔ اس طرح 20 سالہ جان گوہیرک کو ’ڈریم ڈیٹ‘ کا موقع مل گیا۔ وہ مقامی یونیورسٹی میں سٹوڈنٹ ہیں۔ گزشتہ روز جینی بوچارڈ ان کے ساتھ گئیں اور اس موقع پر سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی۔۔
وقت اشاعت : 18/02/2017 - 12:37:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :