شاہد آفریدی نے کھیل کو بدلنے میں مدد کی،سنتھ جے سوریا

آفریدی کے مستقبل کیلئینیک خواہشات کااظہار کرتاہوں، اچھی یادوں کاشکرگزار ہوں ،ٹوئٹر پیغام نیک تمناؤں پر شکرگزار ہوں، وہ کچھ ختم کیا جو آپ نے شروع کیاتھا،شاہد آفریدی کاجواب

بدھ 22 فروری 2017 12:37

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) سری لنکاکے سابق کپتان سنتھ جے سوریا نے شاہدآفریدی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ آپ کے ساتھ شاندار یادیں وابستہ ہیں اور شاہد آفریدی نے کھیل کوبدلنے میں مدد کی۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سنتھ جے سوریانے شاہد آفریدی کے ریٹائرمنٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹویٹ کیاکہ شاہد آفریدی کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کااظہار کرتاہوں۔

انھوں نے کہاکہ شاہد آفریدی کے ساتھ اچھی یادوں کاشکرگزار ہوں۔انھوں نے تسلیم کرتے ہوئے کہاکہ شاہد آفریدی نے کھیل کوبدلنے میں مدد کی۔شاہد آفریدی نے سنتھ کے ٹویٹ کے جواب میں کہا کہنیک تمناؤں پر شکرگزار ہوں۔ انھوں نے مزید کہاکہ میں نے وہ کچھ ختم کیا جو آپ نے شروع کیاتھا۔
وقت اشاعت : 22/02/2017 - 12:37:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :