لاہور میں فائنل پاکستان کرکٹ کیلئے مثبت قدم ہے ،مصباح الحق

تمام شائقین متحدہ عرب امارات کا سفر نہیں کرسکتے ، اگر ان کے لیے لاہور میں فائنل دیکھنے کا موقع ملا تو زیادہ لوگ آئیں گے اسلام آباد یونائیٹڈ اور قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی گفتگو

جمعرات 23 فروری 2017 12:39

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) اسلام آباد یونائیٹڈ اور قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ لاہور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل کا انعقاد پاکستان کرکٹ اور اس کے مداحوں کے لیے بہترین اقدام ہے۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان میں کرکٹ اور مداحوں کے لیے جنھوں نے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کو طویل عرصے سے نہیں دیکھا ان کے لیے بہترین قدم ہے ۔

(جاری ہے)

تمام شائقین متحدہ عرب امارات کا سفر نہیں کرسکتے۔ اس لیے اگر ان کے لیے لاہور میں فائنل دیکھنے کا موقع ملا تو زیادہ لوگ آئیں گے۔ یہ شائقین اور کھلاڑیوں کے لیے ایک پرجوش تجربہ ہوگا کہ فائنل لاہور میں کھیلا جائے ۔ مصباح نے ان کی ریٹائرمنٹ اور ویسٹ انڈیز کے دورے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال میں کہا کہ ان کی مداحوں کو جلد اس کا جواب مل جائے گا۔ ریٹائرمنٹ کے حوالے سے سوال کا مزاحیہ طور پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کرکٹ میرے فیصلے کے گرد گھومتی ہی'۔
وقت اشاعت : 23/02/2017 - 12:39:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :