گھرکے بھارتی شیراپنے گراؤنڈ پربھی رسوا،7وکٹیں11رنز کے دوران گنوادیں

میزبان ٹیم کا اسکور3-94 تھا لیکن وہ 48 بالز کے دوران مزید11 رنز جوڑکر 105 پر ڈھیر ہوگئی

جمعہ 24 فروری 2017 21:58

گھرکے بھارتی شیراپنے گراؤنڈ پربھی رسوا،7وکٹیں11رنز کے دوران گنوادیں
پونی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2017ء) گھر کے بھارتی شیر اپنے گراؤنڈ پر بھی رسوا ہو گئے۔آسٹریلیا سے جاری پونے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں اختتامی 7 وکٹیں 11رنز کے دوران گنوادیں، یہ ٹیسٹ کی تاریخ میں بھارت کا اس معاملے میں بدترین موقع ہے۔

(جاری ہے)

ایک مرحلے پر میزبان کا اسکور3-94 تھا لیکن وہ 48 بالز کے دوران مزید11 رنز جوڑکر 105 پر ڈھیر ہوگئی، اس سے قبل بھارت کی7 اختتامی وکٹیں 90-1989 میں کرائسٹ چرچ میں 18رنز کے اضافے سے گری تھیں۔۔
وقت اشاعت : 24/02/2017 - 21:58:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :