فلوریڈا،باکسرمحمدعلی کے بیٹے کو حراست میں لیے جانے کا انکشاف

ہفتہ 25 فروری 2017 14:14

فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) باکسرمحمدعلی کے بیٹے محمدعلی جونئیرکو فلوریڈا کے ایئرپورٹ پرحراست میں لیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ محمدعلی جونئیراپنی والدہ خلیلاعلی کیساتھ جمیکاسی7فروری کوامریکاواپس لوٹے تھے۔

(جاری ہے)

لیجنڈباکسرمحمدعلی کے بیٹے کوفلوریڈاکے ایئرپورٹ پر2گھنٹے تک حراست میں رکھاگیا۔ ان سے ان کے مسلمان ہونے سے متعلق تعصب پرمبنی سوالات کیے جانیکاانکشاف ہوا ہے۔ محمدعلی جونئیرنے ہوم لینڈاورمحکمہ خزانہ کیخلاف عدالت جانے پرغور شروع کردیا، محمدعلی کی اہلیہ خلیلاعلی بیٹے کوحراست میں لیے جانے سے لاعلم ہونے کے سبب پریشان پھرتی رہیں۔
وقت اشاعت : 25/02/2017 - 14:14:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :