ٹم سائوتھی نے ون ڈے کرکٹ میں ٹنڈولکر کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا

ہفتہ 25 فروری 2017 14:42

ویلنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) نیوزی لینڈ ٹیم کے فاسٹ بائولر ٹم سائوتھی نے ون ڈے کرکٹ میں سابق بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا، سائوتھی نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں ایک وکٹ لیکر یہ کارنامہ انجام دیا، سائوتھی نے 154 وکٹیں لیکر ٹنڈولکر کے ہم پلہ ہو گئے ہیں، ٹنڈولکر نے 463 میچز میں 154 وکٹیں لے رکھی تھیں۔

(جاری ہے)

ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز متھایا مرلی دھرن کو حاصل ہے جنہوں نے 534 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
وقت اشاعت : 25/02/2017 - 14:42:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :