نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھا ون ڈے یکم مارچ کوکھیلا جائے گا

اتوار 26 فروری 2017 11:01

ہیملٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل یکم مارچ کو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے، ہیملٹن میں کھیلے گئے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے چار وکٹوں سے فتح حاصل کی، دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے عمدہ کم بیک کیا اور 6 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز برابر کر دی، ویلنگٹن میں کھیلا گیا تیسرا میچ جنوبی افریقہ نے 159 رنز سے جیت کر سیریز میں ایک بار پھر برتری حاصل کر لی، دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے 4 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 26/02/2017 - 11:01:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :